الیکشن کمیشن، ایازصادق کو نااہل قرار دینے کی درخواست مستردکردی گئی

بدھ 31 اگست 2016 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کو توہین عدالت کی بنا پر نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی گئی ، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ میڈیا پر تو بہت سی باتیں ہوتی ہیں ہر چیز کا نوٹس نہیں لیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

درخواست پروفیسر وحید نامی شخص کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایاز صادق نے میڈیا پر آکر الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں جس سے ادارے کی توہین ہوئی ، ریاست کے ادارے کی توہین کرنے پر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کہ میڈیا پر تو بہت سی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہر چیز کا نوٹس نہیں لیا جاسکتا ،چیف الیکشن کمشنر نے ٹھوس شواہد نہ دیئے جانے پراسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف درخواست مستردکردی۔