سپیکر قومی اسمبلی سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال،پارلیمانی روابط مضبوط اور مزیدمستحکم کرنے پر اتفاق

بدھ 31 اگست 2016 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چین کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال اور پارلیمانی روابط مضبوط اور مزیدمستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال اور پارلیمانی روابط مضبوط اور مزیدمستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،ترقی کے شعبے میں دونوں فریقوں کی طرف سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا،ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے اور اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کے عوام کو روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے،دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ راہداری منصوبے کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(خ م)

متعلقہ عنوان :