قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی برٹش ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 31 اگست 2016 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے پاکستان میں برٹش ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ان کے چیمبر پارلیمنٹ ہاوٴس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قائدحزب اختلاف نے اس توقع کا ظہار کیا کہ برطانیہ وزیراعظم تھریسا مے کی قیادت میں دنیا بھر میں اپنا اہم کردار جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات دوستانہ بھی ہیں اور تاریخی بھی۔ انہوں نے کہا کہ ان تعلقات کی نوعیت تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ امن ،سیکورٹی، تعلیم اور صحت کے ایشوز سے بھی وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لینا چاہئے اور برطانیہ کو یو این کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے تعلیم اور صحت کے شعبے میں نمایاں تعاون کیلئے بھی ہم برطانیہ کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :