گوجرانوالہ سول ہسپتال میں وارڈ میں داخل ہونے کا تنازع مکوں اور گھونسلوں کا استعمال دس افراد گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 14:24

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) گوجرانوالہ کے سول ہسپتال میں مریضوں کے ورثاء اور سیکورٹی گارڈز کے درمیان وارڈ میں داخل ہونے کے تنازعہ پر مکوں ، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزدانہ استعمال ہوا۔پولیس نے جھگڑے کیالزام میں 10ورثاء کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال میں امجد نامی شخص کی والدہ وارڈ نمبر 5 میں داخل تھی تیمار داری کیلئے انکے رشتہ دار ہسپتال آئے جہاں اندر داخل ہونے کے تنازع پر سیکیورٹی گارڈز اور مریض کے ورثاء کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

ہسپتال کے تمام سیکورٹی گارڈز جمع ہو ئے اور دونوں طرف سے تھپڑوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے بعد سیکورٹی گارڈز نے ڈنڈے نکال لیے اور اور جھگڑا کرنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 10ورثاء کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :