کراچی کے نائب میئر ارشد وہرہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

بدھ 31 اگست 2016 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) کراچی کے نائب میئر ارشد وہرہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔انہوں نے بدھ کوکے ایم سی اولڈ بلڈنگ میں افسران سے ملاقات کی، بلدیہ عظمیٰ کے ارکان نے نائب میئر کو بریفنگ دی۔ارشد وہرہ نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں، عوام پر نیا ٹیکس عائد نہیں کریں گے لیکن پہلے سے موجود ٹیکس نظام میں بہتری لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آمدنی کے ذرائع ختم ہیں اور وسائل کی کمی ہے، بلدیہ عظمیٰ آمدنی بڑھانے کیلئے کام کریگی۔

(جاری ہے)

ارشد وہرہ نے کہا کہ کے ایم سی میں ریکوری کو بہتر بنائیں گے تو ادارے کے معاملات اچھے ہوں گے شہر میں میگا پروجیکٹ کیلئے بیرونی سرمایہ لانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سوک سینٹر شہر کے مرکز میں ہے کوشش کریں گے وہیں دفاتر قائم کریں سوک سینٹر کے قیام کا مقصد ہی عوام کی سہولت تھا۔

دفاتر کے قیام کیلئے وزیر اعلیٰ یا وزیر بلدیات سے بات کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے۔اس موقع پر نائب میئر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے پاس وسائل کم ہیں جو وسائل ہیں ان میں رہ کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔کوئی نیا ٹیکس لگانے کا ارادہ نہیں تاہم جو ٹیکس کا نظام پہلے سے موجود ہے اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے

متعلقہ عنوان :