سکھر میئر اور ڈپٹی میئر کے دفاتر کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے

بدھ 31 اگست 2016 14:22

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے دفاتر کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے۔میئراور ڈپٹی میئر نے حلف اٹھانے کے بعد پہلے روز دفتری امور چلانے کیلئے کھلے آسمان تلے ٹینٹ آفس قائم کرلیا۔

(جاری ہے)

سکھر کے نو منتخب نوجوان میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی میئر طارق چوہان نے پہلے روز میونسپل کارپوریشن پہنچ کر اپنے دفاتر کا معائنہ کیا ۔

دفاتر کی حالت زار دیکھ کر دفتری امور چلانے کیلئے میونسپل کارپوریشن سے متصل پارک میں کھلے آسمان تلے ٹینٹ لگا کر عارضی دفتر قائم کرلیا۔جہاں کارپویشن کے افسران اور ملازمین سے تعارفی ملاقات کے بعد شہر کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کارپوریشن افسران کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :