سیالکوٹ سیاسی رنجش پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا

بدھ 31 اگست 2016 14:22

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سیالکوٹ کے علاقے تلواڑہ مغلاں میں سیاسی رنجش پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیاگیامیڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے تلواڑہ مغلاں میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے شیر خان نے رات دیر گئے سیاسی جماعتوں کے2 قریبی رشتہ داروں کو کسی کام کے بہانے بلوایا اور اپنے بھائیوں ولی خان اور شان خان کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق آزاد کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے وقت سے ہی شیر خان کے ظفر اور عمران بیگ سے سیاسی چیقلش چلی آ رہی تھی، تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :