پشاور میں پولیو ورکرز کو ہراساں کر نے پر 3افراد گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 14:21

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور میں پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے پر تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ، تینوں ملزمان پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے گرفتار افراد میں عنایت ، مثالی خان اور اول خان شامل ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے بعد حراست میں لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :