نوجوان نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی

بدھ 31 اگست 2016 14:21

قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)نوجوان نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پھولنگرکے نواحی گاؤں لمبے جاگیر کے رہائشی محمدعلی کے بیٹے خالد کا گھر والوں سے جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے طیش میں آکر زہریلی گولیاں کھالیں اسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور پہنچایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔