ای سی ایل میں نام شامل رکھنے کیلئے مجھ پر قتل کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے ایان علی
بدھ 31 اگست 2016 14:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ماڈل ایان علی نے کہاہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل رکھنے کیلئے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا پہلے بھی اپنی بے گناہی ثابت کی اور آئندہ بھی بے گناہی ثابت کروں گی۔
(جاری ہے)
بدھ کو کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوئی، اس موقع پر کسٹم حکام کی جانب سے کسٹم افسر چوہدری اعجاز کے قتل کا تیسرا چالان پیش کیا گیا تو ماڈل ایان علی کے وکیل نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈل کو قتل کیس میں پھنسانے کی سازش ہے جس پر دونوں فریقین کے وکلا میں تلخ کلامی ہو گئی۔
عدالت نے وکلا کی تلخ کلامی پر سخت برہمی کا اظہار کیا جب کہ دوران سماعت مسکرانے پر تفتیشی افسر کو بھی جھاڑ پلادی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایان علی نے کہا کہ انسپکٹر اعجاز قتل کیس سے میر ا کوئی تعلق نہیں، جب قتل ہوا میں اڈیالہ جیل میں تھی۔ انہوں نے کہاکہ میرا نام ای سی ایل میں شامل رکھنے کیلئے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پہلے بھی اپنی بے گناہی ثابت کی اور آئندہ بھی بے گناہی ثابت کروں گی۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.