چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ کا از خود نوٹس لے لیا سماعت 20ستمبر کو ہوگی

بدھ 31 اگست 2016 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ کا از خود نوٹس لے لیا سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت 20ستمبر کو ہوگی ۔بدھ کو چیف جسٹس پاکستان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے پر از خود نوٹس لے لیااور اس معاملے پرآئی جی ،چیف سیکریٹری اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس نے نوٹ لکھا کہ سانحہ کوئٹہ نے گورننس پر بہت سے سوالات کھڑے کردئیے ، صوبائی حکومت اورسیکورٹی ادارے بری طرح ناکام ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان بارکونسل ،سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری اوروکلا تنظیموں نے چیف جسٹس کوخط لکھا تھا۔8 اگست کو بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر بلال انور کاسی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے وکلا سول ہسپتال پہنچے تو خودکش حملہ آور نے دھماکا کر دیا تھا جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں اکثریت وکلاء کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :