نو منتخب مئیر کراچی وسیم اختر پر دائر مقدمات اور تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل ، نوٹی فکیشن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 13:56

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) : نو منتخب مئیر کراچی وسیم اختر پر عائد مقدمات اور ان سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ سندھ حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی وسیم اختر پر دائر کیے گئے دو مقدمات پر بنائی گئی ہے۔ وسیم اختر پر تھانہ سچل اور تھانہ ملیر سٹی میں مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے سینئیر سپریٹنڈنٹ اس جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے 6 نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :