اسلام آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی حج آپریٹر گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 13:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) ایف آئی اے نے ٹھنڈا پانی نیلور میں چھاپہ مار کر جعلی حج آپریٹر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اہلکاروں نے ٹھنڈا پانی نیلور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی حج آپریٹر طارق انعام کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا ملزم انسانی اسمگلر اور اشتہاری ملزم ہے، طارق انعام خود کو حج ٹور آپریٹر ظاہر کرتا تھا، اس نے لوگوں کو خادم الحجاج کے طور پر ارض مقدس بھجوانے کا جھانسہ دے کر 87 لاکھ روپے بٹورے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :