کراچی ،نائب میئر ارشد وہرہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

بدھ 31 اگست 2016 13:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) کراچی کے نائب میئر ارشد وہرہ نے بدھ سے ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔انہوں نے کے ایم سی اولڈ بلڈنگ میں افسران سے ملاقات کی، بلدیہ عظمیٰ کے ارکان نے نائب میئر کو بریفنگ دی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ شہر میں میگا پروجیکٹ کے لئے بیرونی سرمایہ لائیں گے۔ ارشد وہرہ کا کہنا تھاکہ بلدیہ عظمیٰ کے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں، عوام پر نیا ٹیکس عائد نہیں کریں گے لیکن پہلے سے موجود ٹیکس نظام میں بہتری لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آمدنی کے ذرائع ختم ہیں اور وسائل کی کمی ہے، بلدیہ عظمیٰ آمدنی بڑھانے کیلئے کام کرے گی۔ ارشد وہرہ نے کہا کہ کے ایم سی میں ریکوری کو بہتر بنائیں گے تو ادارے کے معاملات اچھے ہوں گے، شہر میں میگا پروجیکٹ کیلئے بیرونی سرمایہ لانے کی کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوک سینٹر شہر کے مرکز میں ہے کوشش کریں گے وہیں دفاتر قائم کریں۔

سوک سینٹر کے قیام کا مقصد ہی عوام کی سہولت تھا۔ دفاتر کے قیام کے لیے وزیر اعلیٰ یا وزیر بلدیات سے بات کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر نائب میئر کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کے پاس وسائل کم ہیں جو وسائل ہیں ان میں رہ کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔کوئی نیا ٹیکس لگانے کا ارادہ نہیں لیکن جو ٹیکس کا نظام پہلے سے موجود ہے اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :