فہد ملک قتل کیس، ملزم نعمان کھوکھرمزید پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدھ 31 اگست 2016 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے ملزم نعمان کھوکھرکو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ،عدالت نے ملزم کا طبی معائنہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر میڈیکل رپورٹ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے ملزم نعمان کھوکھر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے سامنے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملزم نے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے نعمان کھوکھر کا طبی معائنہ نہیں کرایا اور جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ملزم کا طبی معائنہ کرایا جائے اور آئندہ سماعت پر میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔ پولیس کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔عدالت نے پولیس کی استدعا کو قبول کرتے ہوئے ملزم نعمان کھوکھر کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :