چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سانحہ کوئٹہ پرازخود نوٹس لے لیا

بدھ 31 اگست 2016 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیرجمالی نے سانحہ کوئٹہ کاازخودنوٹس لے لیا ، سماعت بیس ستمبر کو ہوگی ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پاکستان بار کونسل اوروکلا تنظیموں کے مطالبہ پر سانحہ کوئٹہ کا ازخود نوٹس لیا ۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل اور آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ سانحہ کوئٹہ پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت بیس ستمبر کو ہوگی۔دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے خلاف صوبے بھر کے وکلا کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ جاری ہیں۔