بھارتی وزیراعظم کے بیان کوگلگت بلتستان کی عوام نے مسترد کرکے ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیا،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

بدھ 31 اگست 2016 13:54

گلگت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے خلاف بیان کو عوام نے مسترد کرکے ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ‘ 1947ء میں جی بی میں تحریک مودی کے آباؤ اجداد کے خلاف تھی‘ اقتصادی راہداری سے مودی بے چینی کا شکار ہیں۔

بدھ کووہ پاک چین اقتصادی راہداری کے سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاک چین اقتصادی راہداری کا داخلی راستہ ہے ۔گلگت بلتستان کی تمام جماعتیں اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت کررہی ہیں ۔قراقرم ہائی وے کی تعمیر سے علاقے کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اقتصادی راہداری منصوبے کے فوائد سے آگاہ ہیں اور گلگت بلتستان میں سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقع ہیں۔ گلگت بلتستان کی خوشحالی اقتصادی راہداری سے منسلک ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے آزاد کشمیر اور بلوچستان کیخلاف بیان کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیا اور مودی کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1947 میں جی بی میں تحریک مودی کے آباؤ اجداد کے خلاف تھی اور اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز سے مودی بے چینی کا شکار ہیں۔

وفاقی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے گلگت بلتستان میں امن و امان بہتر ہوا ۔ گلگت بلتستان میں گنجائش سے زیادہ سیاح موجود ہیں اور سیمینار میں پورے جی بی کی نمائندگی موجود ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقتصادی راہداری پورے خطے کے لئے گیم چینجز ہے۔ منصوبے کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے پر وزیراعظم نواز شریف کو سلام پیش کرتا ہوں اور معاشی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیوں پر الله کے شکار گزار ہیں۔

اقتصادی راہداری منصوبے کو مل کر مکمل کریں گے۔ گلگت بلتستان میں پاک چین اقتصادی راہداری پر دو روزہ سیمینار کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات احسن اقبال تقریب میں موجود تھے۔ اقتصادی راہداری پر پارلیمانی کمیٹی کے دس ارکان بھی سیمینار میں شریک تھے۔ سیمینار میں پانچ سو سے زائد ماہرین ‘ دانشور‘ صحافی‘ مذہبی و سیاسی سکالرز نے بھی شرکت کی ہے۔سمینار میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :