وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا پاک چین اقتصادی راہداری سیمنار سے خطاب

بدھ 31 اگست 2016 13:54

گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت میں پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے،آج اقتصادی راہداری اور ملکی نظام کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے کیونکہ ملک کی 20کروڑ عوام اقتصادی راہداری کی محافظ ہے،جس کو کوئی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔بدھ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال پاک چین اقتصادی راہداری سیمنار سے خطاب کر رہے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سیمنار کے بروقت انعقاد پر گلگت بلتستان حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،اقتصادی راہداری کانفرنس میں وزیراعلیٰ جی بی نے مضبوط مقدمہ پیش کیا،اپوزیشن جماعتوں نے بھی کانفرنس میں اقتصادی راہداری کی حمایت کی ہے،آج اقتصادی راہداری اور ملکی نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ملک کے 20کروڑ عوام اقتصادی راہداری کے محافظ ہیں،جسے کوئی دشمن اقتصادی رہداری منصوبے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت میں پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے،ملک کی پوری قیادت اقتصادی راہداری کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے مفاد میں روڈ میپ بنانا ہے اور اہداف حاصل کرنے ہیں،ہمیں قوم کی حیثیت سے اہداف کی ملکیت لینا ہوگی

متعلقہ عنوان :