احتساب کیلئے آرمی چیف کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دی جائے ‘صوفی مسعوداحمد صدیقی

بدھ 31 اگست 2016 13:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی نظام سے پاکستان کا ہر شہری بری طرح متاثر اور دلبراشتہ ہوچکا ہے ، قومی خزانے کی بے دریغ لوٹ مارکرنیوالے سیاستدان ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے ، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے ۔

مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ”استحکام پاکستان “کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا کہنا تھاکہ احتساب کے عمل کوتیز ترکیاجائے اورکمیشن بناکرفوج کی نگرانی میں حکمرانوں سمیت تمام کرپٹ عناصر کاسخت ترین فوری احتساب کیاجائے تاکہ لوٹی دولت جلد از جلد ملکی خزانوں میں لاکر کشکول توڑا جاسکے۔

(جاری ہے)

ہر سیاسی جماعت نے کشکول توڑنے کادعویٰ توکیا مگر کسی دورحکومت میں بھی اس کو عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا۔

موجودہ دور حکومت میں بھی کھربوں کی کرپشن ہورہی ہے ،ٹیکس پہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ،قرض مانگنے کی ساری حدیں پارکرلی گئی ہیں ،قانون نافذ کرنے والے خود قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔وطن عزیز افواج پاکستان اوراللہ کے درویشوں کی ہمت وجرات کے سرپرچل رہاہے ، ان کا کہنا تھا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے سالانہ کنونشن کے موقع پر پنجاب بھر سے تشریف لائے ہوئے لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز نے اپنا فیصلہ سنادیاتھا کہ آئندہ کسی بھی کرپٹ سیاستدانوں بشمول انبیاء کرام ،ازواج مطہرات ،خلفائے راشدین اوربزرگان ین کے گستاخوں کوووٹ ہرگز نہیں دیں گے ۔

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تائید وحمایت اسی لیڈر کیساتھ ہوگی جو احتساب پر عمل درآمد کویقینی بنائیگا۔اجلاس میں احتساب کے عمل کویقینی بنانے کیلئے مزید تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، جن کا اعلان وقتاًفوقتاًتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اجلاسوں میں ہوتارہیگااورحکومت سمیت متعلقہ اداروں کوہم اپنی تجاویز دیکراستحکام پاکستان کافریضہ اداکرتے رہیں گے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تائید و حمایت اسی لیڈر کے ساتھ ہوگی جو احتسابی عمل درآمد کو یقینی بنانے میں عملی کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :