چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ ایم کیو ایم کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کل کریگا

بدھ 31 اگست 2016 13:42

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم بنچ متحدہ قومی موومنٹ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کی منسوخی کیلئے دائر درخواست کی سماعت (جمعہ) کو کرے گا ۔

(جاری ہے)

آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے تحت سیاسی جماعت کامحب وطن ہوناضروری ہے اور ایم کیوایم کے قائد کے بیانات سے ثابت ہوچکا ہے کہ ایم کیو ایم محب وطن جماعت نہیں اس لیے اس کی رجسٹریشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔