قربانی کے جانوروں کی تعداد میں اضافے کے بعد کانگو سپرے ٹیموں میں بھی اضافہ

بدھ 31 اگست 2016 13:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) عید قرباں قریب آتے ہی لاہور کے چودہ داخلی راستوں پر اینٹی کانگو سپرے کرنے والی ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا اور کسی بھی جانور کو سپرے کے بغیر شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے قریب آتے ہی لاہور لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قربانی کی زیادہ تعداد میں آمد کے باعث شہر کے داخلی راستوں پر اینٹی کانگو سپرے کرنے والی ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی جانور کو سپرے کے بغیر شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ شہر کے داخلی راستوں پر تعینات کی گئی یہ ٹیمیں چوبیس گھنٹے اپنے فرائض انجام دیتی ہیں تا کہ کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات کا ہر ممکن حد تک خاتمہ کیا جا سکے ۔حکام کی طرف سے بیوپاری حضرات سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ خود بھی اپنی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں-

متعلقہ عنوان :