گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 31 اگست 2016 13:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ میں بدھ کی صبح دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا جس پر ملزم عدنان نے اپنے ہی سگے بھائی عرفان پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا ، فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے بھائی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :