حکومت نے فوری طور پرنئی چولستان ڈویلپنٹ اتھارٹی کا اعلان کر دیا ،باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 31 اگست 2016 13:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے چولستان کے لوگوں کی بہترین فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے فو ری طور پر صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑکوچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چئیرمین مقرر کئے جانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،سی ڈی اے میں22 رکنی ممبران کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ممبران میں منیجنگ ڈائریکٹرسی ڈی اے بہاولپور سیکرٹری و ممبر ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں ممبر قومی اسمبلی مسز پروین مسعود بھٹی،ممبران صوبائی اسمبلی خالدججا،اسلام اسلم،زاہد اکرم،سیکرٹریز محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپنٹ،فنانس،زراعت،لائیو سٹاک،ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو،کمشنر بہاولپور،چیف انجنئیرانہار،سپرنٹندنگ انجنئیرپبلک ہیلتھ،کنزرویٹرآف فورسٹ،منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی،چیف انجنیئر ہائی وے،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز شامل ہیں۔