انسداد ڈینگی مہم میں غفلت بر تنے والوں کے خلا ف کا رر وائی کی جا ئے گی‘ ڈی سی او قصور عمارہ خان
بدھ 31 اگست 2016 13:38
قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ڈینگی کے تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے ڈی سی او قصور عمارہ خان کی زیر صدارت تمام محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل قصور کے ہیلتھ انسپکٹرز نے گزشتہ ہفتے کے دوران 209نوٹسز جاری کئے اور 19ایف آئی آرز درج کروائیں اسی طرح تحصیل کوٹ رادھاکشن میں 94نوٹسز 32ایف آئی آرز ‘تحصیل چونیاں میں 144نوٹسز 28ایف آئی آرز اور تحصیل پتوکی میں 244نوٹسز اور 15ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں جس پر ڈی سی او نے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
ڈینگی سیل کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ بعض ہیلتھ انسپکٹرز ایف آئی آرز اور سیلنگ کی ہارڈ کاپی ڈینگی سیل کو فراہم نہیں کرتے جس کی وجہ سے ریکارڈ مرتب کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پرانہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ کی ہارڈ کاپی ڈینگی سیل کو جمع کروایا کریں ۔(جاری ہے)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اور ڈی او فشریز کی جانب سے مختلف جوہڑوں میں ڈینگی مچھر تلف کرنیوالی مچھلی چھوڑ نے کی رپورٹ پر ڈی سی او نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ خود ان جوہڑوں کو وزٹ کر کے رپورٹ دیں ۔
اسی طرح ان جوہڑوں کے ارد گرد کے علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروائے جائیں کہ جوہڑ میں چھوڑ ی گئی مچھلی مضر صحت ہے اور اسے پکڑنا جرم ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرگرمیوں کی آگاہی کے حوالے سے این جی اوز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کر کے انہیں متحرک کیا جائے جبکہ ای ڈی او ایجو کیشن سکولوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تمام کالجز میں طلباء و طالبات کے لیے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی تربیت کا اہتمام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت بر تنے والوں کے خلا ف سخت کا رر وائی کی جا ئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.