قصور ،بھائی نے بدچلنی کے شبہ پر بہن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 31 اگست 2016 13:38

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) قصور کے نواحی علاقہ میں بھائی نے بد چلنی کے شبہ میں فائرنگ کر کے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ایک اور واقعہ میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مسماة (ن) بی بی خاوند سے علیحدگی کے بعد پھولنگرکے نواحی گاؤں جمبرمیں اپنے والدین کے پاس واپس آگئی تھی اور ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھی ساتھ رہائش ۔

(جاری ہے)

اس کے بھائی عبدالجبارکو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا اور گزشتہ روز اس نے اسی بناء پر فائرنگ کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ایک اور واقعہ میں پھولنگرکے ہی نواحی گاؤں لمبے جاگیر کے رہائشی محمدعلی کے بیٹے خالد نے گھر والوں سے جھگڑا کر زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں لاہور لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :