پنجاب پولیس کی یونیفام کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ ،سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

بدھ 31 اگست 2016 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) پنجاب پولیس کی یونیفام کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے موجودہ یونیفارم کی شرٹ کالے اور پینٹ خاکی رنگ کی ہے جو ایک عرصہ سے پنجاب پولیس زیب تن کئے ہوئے ہے اور پویس کی پہچان بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے موجودہ یونیفارم کو تبدیل کر کے ایسا رنگ کرنے کا کہا تھا جس سے ملازمین کو گرمیوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اس کے لئے آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور ، ڈی پی اوز ، سی پی اوز کو اپنی تجاویز بھجوانے کی ہدایت کی تھی ۔ اب پولیس کی نئی یونیفارم کے لیے ہلکے سبز رنگ کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔یونیفام کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کر تے ہوئے منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :