ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (جعمہ )ہوگا

بدھ 31 اگست 2016 13:37

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (جعمہ )ہوگا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ذوالحج 1437ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ( جمعہ ) کو منعقد ہوگا ۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے مقررہ مقامات پر بوقت نماز مغرب منعقد ہوں گے ۔ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتوں کی وصولی اور ان کی تصدیق سمیت رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان کی جانب سے چاند دیکھے جانے کے بعد ان کا میڈیا کے ذریعے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس بار ذیقعد کا مہینہ 30ایام پر مشتمل ہو گا اس لئے 2ستمبر کو ذوالحج کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔محکمہ موسمیات نے بھی ذی الحج کا چاند 3ستمبر بروز ہفتہ کی شام نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند یکم ستمبر کی دوپہر 2بجے پیدا ہو گا جسے دنیا بھر میں کہیں بھی دیکھنا ممکن نہیں۔2ستمبر کی شام نئے چاند کی عمر 28گھنٹے 45منٹ ہو گی۔پشاور میں لیگ ٹائم 37منٹ ،لاہور میں 38منٹ ، کراچی میں 42منٹ ہو گاجبکہ چاند نظر آنے کیلئے اس کا لیگ ٹائم کم از کم 50منٹ ہونا ضروری ہے لہٰذا یکم ذی الحج 4ستمبر بروز اتوار کو ہو گی جس کے باعث فرزندان اسلام 13ستمبر بروز منگل کو عید الاضحی منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :