گورنمنٹ پائیلٹ ہائی سکول کوٹلی کے سنیئر کامرس انسٹرکٹر استاد غلام الیاس مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے

بدھ 31 اگست 2016 13:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) گورنمنٹ پائیلٹ ہائی سکول کوٹلی کے سنیئر کامرس انسٹرکٹر استاد غلام الیاس مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے انہوں نے جنوری 1977ء میں ادارہ میں بطور جونیئر انسٹرکٹر گریڈ 8سے سروس کا آغاز کیا اور 40سال ملازمت کے بعد گریڈ 19میں ریٹائر ہوئے ان کے اعزاز میں ادارہ میں سٹاف و طلباء نے الوداعی تقریبات کا انعقاد کیا تحائف دے کر پروقار تقریب کے بعد ادارہ سے سٹاف اور بچوں کی کثیر تعداد نے الوداع کیا منعقدہ تقریبات سے استاد غلام الیاس کے علاوہ صدر معلم چوہدری محمد کریم ،سابق صدر معلم ملک اکرم ،عبدالحمید زیدی ،عظمت شاہ ،راجہ اسحاق و طلباء نے بھی خطاب کیا تقریب میں استاد غلام الیاس کے بیٹے محمد اسد،عبدالصمد اور بھائی غلام مصطفی نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

غلام الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی 60سال کی عمر میں 40سال بطور استادزندگی گزارنے کے بعد آج بھی یہ سمجھتا ہوں کہ میں ایک طالب علم ہوں 40سال کا عرصہ محکمہ میں گزارہ اس سے اپنی روزی کمائی محکمہ سے وابستہ یادو ں کو فراموش نہیں کر سکوں گا میرے ہزاروں طلباء مختلف فیلڈز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :