ایم کیو ایم کا پارٹی کے بانی کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 13:20

ایم کیو ایم کا پارٹی کے بانی کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم رہنماؤں نے پارٹی کے بانی کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے آئندہ کل قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس قرارداد پر ایم کیو ایم کے تمام اراکین اسمبلی کے دستخط کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا جائے گا بانی ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیانات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کے لیے جان بھی قربان ہے۔ یاد رہے کہ یہ ایم کیو ایم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں نے پارٹی کے بانی کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔