چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاؤس منہدم کر دیا گیا

سینیٹ کمیٹی کا زرعی فارم کی فراہمی میں امتیاز برتنے پر اظہار تحفظات ،

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 13:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) :سی ڈی اے حکام نے سینٹ کمیٹی کو بتایا ہے کہ چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاوس سمیت الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کو گرادیا گیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیئی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس گذشتہ روز کمیٹی روم نمبر سات میں منعقد ہوا جس کی صدرات چیئرمین کمیٹی سینٹر طلحہ محمود نے کی، کمیٹی کو سی ڈی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پرویز مشرف کا فارم ہاوس گرا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بھی جن لوگوں نے الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کیں ان کو گرادیا گیا ہے، سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چک شہزاد میں سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر زرعی فارمز تعمیر ہو رہے ہیں،بعد ازاں اسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کا معاملہ زیر غور آیا۔

اراکین کمیٹی نے کہا کہ چڑیا گھر میں ہاتھی کی خوراک بیچی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ ہاتھی کے مہاوت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں۔مہاوت کے علاوہ ہاتھی کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہے،چڑیاگھر میں جانے سے میڈیا کوروکنے پر کمیٹی نے اظہار برہمی کیا۔سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ کمیٹی خود چڑیا گھر جا کر جانوروں کی حالت زار دیکھے۔

کمیٹی نے اسلام آباد میں زرعی فارم کی فراہمی میں امتیاز برتنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ سی ڈی اے نے کسی کو 4ہزار اور کسی کو 12ہزار تک مربع فٹ زرعی فارم کے لیے اراضی الاٹ کر دی ہے،شاہی سید نے کہا کہ زرعی فارمز میں عیاشی کے اڈے چل رہے ہیں، سی ڈی اے حکام نے کہا کہ پرویز مشرف کا فارم ہاوس گرایا ہے،جن لوگوں نے الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کیں ان کو گرادیا گیا ہے، کامل علی آغا نے کہا کہ چک شہزاد میں سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر زرعی فارمز تعمیر ہو رہے ہیں۔

عثمان سیف اللہ نے کہا کہ پرویز مشرف کا زرعی فارم بننا ہی نہیں چاہئیے تھا، زرعی فارمز میں فراڈ ہو رہا ہے، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ گرینڈ حیات ہوٹل کو کینسل کرکے سیل کردیا گیا ہے، گرینڈ حیات ہوٹل کے ڈائریکٹر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :