وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 13:12

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) :وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں گورنر سندھ ، کور کمانڈر کراچی ، ایڈشنل آئی جی ، آئی جی سندھ، سیکرٹری جنرل سندھ ، ڈی جی رینجرز ، چیف سیکرٹری سندھ ، مشیر قانون ، مرتضیٰ وہاب ، اور صوبائی وزرانثار کھوڑواور مولا بخش چانڈیو شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔ ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ 4ستمبر2013سے لیکر اب تک 848ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو ٹارگٹڈ آپریشن میں گرفتار بھی کیا گیا ۔ا نہوں نے کہا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز 7224 وارداتوں میں ملوث تھے،ایم کیوایم عسکری ونگ کے 654 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا، ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ ملزموں نے ٹارگٹ کلنگ کی 5863 وارداتوں کا اعتراف کیا،لیاری گینگ وارکے95ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کیا گیا،گینگ وار کے ملزموں نے 804 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا،اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں بھتہ وصولی کی اجازت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیا کہ نتائج کے حصول تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ بھی کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی امن کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت ایک ہی صفحے پر ہیں۔ اجلاس میں تارکین وطن کی غیر قانونی موجودگی ، ان کے انخلا اور واپسی کے حوالے سے بھی بات کی گئی جبکہ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے ۔

متعلقہ عنوان :