کراچی سے گوادر جانیوالی مسافر کوچ مال بردارٹرک سے ٹکراگئی ،6 افرادجاں بحق ،23 سے زائد زخمی

بدھ 31 اگست 2016 13:05

پسنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ مال بردارٹرک سے ٹکرانے سے 6 افرادجاں بحق جبکہ 23 سے زائد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو گوادر سپتال منتقل کر دیا گیا ،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔

(جاری ہے)

لیویز زرائع نے بتایاکہ کراچی سے گوادرجانے والی ایک مسافر کوچ کوسٹل ہائی وے پر نلینٹ کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث مال بردارٹرک سے ٹکراگئی جس سے 6 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 23افرادزخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر پسنی منصورگچکی کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے ۔النوید کمپنی کی مسافربس آگے جانے والے مال بردارٹرک سے ٹکرائی ہے ،جاں بحق اور زخمی افرادکو گوادرسپتال منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :