ایف آئی اے نے ٹھنڈ اپانی نیلور سے انسانی سمگلر گرفتار کرلیا

بدھ 31 اگست 2016 13:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے ٹھنڈا پانی نیلور میں چھاپہ مار کر انسانی سمگلر کو گرفتارکرلیا ، مقدمہ درج کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کے اہلکاروں نے ٹھنڈا پانی نیلور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی حج آپریٹر طارق انعام کو گرفتار کرلیا، حراست میں لیا گیا ملزم انسانی اسمگلر اور اشتہاری ملزم ہے، طارق انعام خود کو حج ٹور آپریٹر ظاہر کرتا تھا، اس نے لوگوں کو خادم الحجاج کے طور پر ارض مقدس بھجوانے کا جھانسہ دے کر 87 لاکھ روپے بٹورے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔