اعتزاز احسن سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

بدھ 31 اگست 2016 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سینیٹر اعتزاز احسن کی صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال اور بھارتی جارحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بھارتی مظالم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر معاملہ اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا اس موقع صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے بندوق پر لوگوں کو قید کر کے رکھنا غیر انسانی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا چاہئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت قابل مذمت ہے بھارت کو کشمیریوں کو چھلنی کرنے کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :