جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 60 سے بڑھ گئی

بدھ 31 اگست 2016 13:02

راولپنڈی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) راولپنڈی ریجن میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز سے یہ بات عیاں ہو گئی ہے کہ متعلقہ حکومتی ادارے خطرناک لاروے کی روک تھام میں ناکام ہو گئی ہے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 سے زائد ہو گئی ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورت حال میں ماہرین صحت نے کہا کہ مستقبل قریب میں انفیکشن کی وباء کو روکنے کے لئے تدارک اور روک تھام کے اقدامات ضروری ہیں راولپنڈی ضلع کے تین الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی کے کم از کم 56 کیسز آئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے رواں سال بھی چار کیس سامنے آئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :