سیالکوٹ، ایک سیاسی جماعت کے دو کارکن قتل

بدھ 31 اگست 2016 13:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سیالکوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے سیاسی جماعت کے 2کارکن جاں بحق ہو گئے ، ملزمان مقتولین کو گھر سے بلا کر موت کے گھاٹ اتارا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تلواڑہ مغلاں میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو گھرسے باہر بلا کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مقتولین کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے

متعلقہ عنوان :