پسنی ، ٹریفک حادثے میں 5افراد جاں بحق ،15زخمی

بدھ 31 اگست 2016 13:01

پسنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) کوسٹل ہائی وے پر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے، پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پسنی میں کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پرہی جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے فوری بعداد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال گوادر منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ڈاکٹر ز کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ، ڈاکٹرز نے بتایا کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا

متعلقہ عنوان :