گیسلے دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل قرار

بدھ 31 اگست 2016 12:51

ساؤپاؤلو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)برازیل کی گیسلے اس سال بھی دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل قرار پائی ہیں۔امریکی جریدے فوربس کے مطابق برازیلین ماڈل 35 سالہ جیزیل بشین کی اس سال آمدنی تین کروڑ ڈالر سے زائد رہی ہے۔

(جاری ہے)

گیسلے کو 2002 سے اب تک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل گرل کا اعزاز حاصل ہے۔فوربس کے مطابق دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل ایڈریانا لیما کی آمدنی ایک کروڑ پانچ لاکھ ڈالر رہی ان کا تعلق بھی برازیل سے ہی ہے جبکہ امریکی ماڈل کینڈل جینر تیسرے نمبر پر رہی جنہوں نے ایک کروڑ ڈالر سمیٹے ہیں۔