دبئی: غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف کاروائی کے لیئے رات کی معائعنہ کار ٹیمیں بنا دی گئی

بدھ 31 اگست 2016 12:48

دبئی: غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف کاروائی کے لیئے رات کی معائعنہ کار ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : دبئی میونسیپیلٹی نے غیر قانونی شہریوں سے نمٹنے کے لیئے رات کے اوقات میں مختلف رہائشی عمارتوں کا معائعنہ کرنے کے لیے الگ ٹیمیں ترتیب دے دیں ہیں۔دبئی میونسیپیلٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسین ناصر نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے رات کے اوقات میں رہائشی قوانین اور غیر قانونی افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے ٹیمیں ترتیب دیں ہیں۔

(جاری ہے)

دن کے اوقات میں ان افراد کو پکڑنا مشکل ہوتا ہے ۔کیونکہ اکثر افراد اپنے اپارٹمنٹ میں نہیں ہوتے ۔ ہمارا مقصد ہے کہ غیر قانونی افراد کی تفتیش رات کے اوقات میں بہترے رہے گی۔ بہت سے اپارٹمنٹس میں تعداد سے زیادہ افراد کے رہائش رکھنے اور غیر قانونی افراد کے بارے میں معلومات حاصل کیں جائیں گی۔ کنواروں کا فیملی رہائشوں میں رہنا جرم ہے ۔ کوئی بھی اس جرم میں پکڑا گیا تو اس کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔نئی ترتیب دیں گئیں ٹیمیں مستقل عرصے کے لیئے بنائی گئی ہیں ۔