امریکی گلوکار کرس براوٴن کو گرفتار کرلیا گیا
بدھ 31 اگست 2016 12:45
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر گلوکار کرس براوٴن کو دھمکانے کے شک میں گرفتار کر لیا ہے۔خاتون نے رپورٹ کی تھی کہ کرس براوٴن نے ان کو پستول سے دھمکایا تھا۔ملکہ حسن بیلی کرن نے ایل اے ٹائمز اخبار کو بتایا کہ وہ کر س براوٴن کے دوست کی جیولری کی تعریف کر رہی تھیں جب براوٴن نے ان کے چہرے پر پستول تان لی۔
پولیس کافی دیر تک کرس براوٴن کو حراست میں لینے کے لیے ان کے مکان کے باہر موجود رہی اور آخر کار کرس براوٴن نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ کرس براوٴن کو پہلے بھی تشدد کرنے پر سزائیں ہو چکی ہیں۔ 2009 میں انھوں نے اپنی گرل فرینڈ ریانی پر تشدد کیا تھا۔ریانا پر تشدد کے بعد کرس نے خود کشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔(جاری ہے)
ملکہ حسن بیلی کرنکی جانب سے ایمرجنسی کال وصول ہونے پر پولیس براوٴن کے مکان پہنچی۔
اس وقت تک بیلی کرن پارٹی سے جا چکی تھیں۔بیلی کرن نے ایل اے ٹائمز کو بتایا کہ وہ اپنی ایک دوست کے ہمراہ براوٴن کے مکان پر پارٹی میں گئی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ براوٴن کے ایک دوست کے ہیرے کے نیکلس کی تعریف کر رہی تھیں جب وہ شخص غصے میں آ گیا اور ان سے کہا کہ پیچھے ہٹو۔بیلی کرن کے مطابق اس وقت کرس براوٴن نے پستول نکالی اور ان کی جانب پستول کر کے ان کو پارٹی سے جانا کا کہا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.