سونا کشی کی ”اکیرا“ 2ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہو گی

بدھ 31 اگست 2016 12:45

سونا کشی کی ”اکیرا“ 2ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) بالی وڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی ایکشن فلم”اکیرا“ 2ستمبر کو پاکستان میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سوناکشی سنہا فلم میں ایک خود مختار اور با اعتماد لڑکی کا مرکزی کردارادا کر رہی ہیں-جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کونکوناسین، انوراگ کشپ اور ٹینا سنگھ شامل ہیں۔ فلم ”اکیرا“ ایک تامل سپر ہٹ فلم ”موناگوروں“ کا ری میک ہے اور اس کے ڈائریکٹر اے آر مروگدوس ہیں۔پاکستان میں یہ فلم ڈسٹری بیوشن کے بینر تلے ریلیز کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :