الحمرا میں محفل غزل، غلام عباس ترنم ناز، امن علی نے سماں باندھ دیا

بدھ 31 اگست 2016 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام الحمراہال نمبردومیں گزشتہ روزمحفل غزل کاانعقادکیاگیاجس میں چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کامران لاشاری ،ایگزیکٹوڈائریکٹرکیپٹن رعطامحمدخان اور ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں ملک کے معروف گلوکار غلام عباس،ترنم ناز اورامن علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کومحظوظ کیا۔ زلفی کاکہناتھاکہ لاہور آر ٹس کونسل نے غزل کی ترقی و روایت کو قائم رکھنے کے لئے ماہانہ غزل گائیکی کے پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے۔