نیب نے کرپشن کی مختلف کہانیوں کو ڈرامائی طریقے سے پیش کرنے کے لئے ڈرامہ سیریل تیارکرلیا

بدھ 31 اگست 2016 12:36

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کرپشن کی مختلف کہانیوں کو ڈرامائی طریقے سے پیش کرنے کے لئے ڈرامہ سیریل ”دھند“تیار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ڈرامہ 50 منٹ کی 13 اقساط پر مشتمل ہوگاجو سرگودہا سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان اور ڈرامہ رائٹر شاہد نذیر خان نے نیب کی طرف سے قائم مقدمات کے نام ،کردار اور جگہ تبدیل کرکے تحریرکیاہے کہانی ڈائریکٹر جنرل نیب کے سٹاف آفیسر جہانزیب امتیاز چٹھہ نے لکھی اور ہدایات سجاد احمد نے دی ہیں۔ فنکاروں میں توقیر ناصر،عائشہ ثنا، لیلء واسطی اور دیگر شامل ہیں ڈرامہ سیریل جلد مختلف ٹیلی ویژن چینل سے نشر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :