چیف سیکرٹری سندھ نے نیب سے فائلوں کی واپسی کے حوالے اشاعت ہونے والی خبر کی تردید کر دی

بدھ 31 اگست 2016 12:34

کراچی ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) چیف سیکرٹری سندھ کے ترجمان نے کہا کہ نیب سے فائلوں کی واپسی کے لئے چیف سیکرٹری کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف سیکرٹری کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ ایک سندھی اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید کی گئی ہے کہ جعلی بھرتیوں کے لئے نیب نے جو فائلیں اپنے تحویل میں لیں تھیں وہ چیف سیکرٹری سندھ کی مداخلت پر واپس کی گئی ہیں۔ترجمان نے کہا یہ خبر غلط فہمی پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :