آفرین پری پشتو فلموں کی مصروف ترین اداکارہ بن گئیں ،عید الاضحی پر دو فلمیں ریلیز ہوں گی

بدھ 31 اگست 2016 12:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) خوبرو اداکارہ آفرین پری پشتو فلموں کی مصروف ترین اداکارہ بن گئیں ،عید الاضحی پر دو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین پری کی عیدالفطر کی طرح عید الالضحیٰپر بھی دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔جن میں ایک فلم ”بدمعاشی نمانم“ شامل ہے جس کی کاسٹ میں آفرین پری ،ارباز خان ،سدرہ نور اور جہانگیر خان جانی شامل ہیں فلم کے رائٹر ڈائریکٹر سعید تکالے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری فلم”غلام“ہے جس میں ان کے ہمراہ ارباز خان ،لیلیٰ صدیقی،سحر خان ،کرینہ جان ،جہانگیر خان جانی ،دلبر منیراور آصف خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی تیسری فلم ”گل جاناں“عید الالضحیٰ کے بعد ریلیزہو گی۔جس میں ان کے ساتھ رشید ناز ،ارمان خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔اس فلم کے ڈرایکٹر لیاقت علی خان ہیں ۔یاد رہے عید الفطر پر بھی اداکارہ آفرین کی دو فلمیں ریلیزہو ئی تھیں۔اداکارہ آفرین پری عید الالضحیٰ پر سٹیج ڈرامہ لاہور میں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :