کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سے کیا ،میری اصل پہچان ٹی وی ہی ہے‘ مہرو النساء

بدھ 31 اگست 2016 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اداکارہ مہرو النساء نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سے کیا تھا اور میری اصل پہچان ٹی وی ہی ہے،بے شمار ڈرامہ سیریل میں یادگار کردار ادا کیے جن کو بے حد پسند کیا گیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کا حصہ ہوں۔جہاں کام کرتے ہوئے زندگی کا بھرپور لطف اٹھا رہی ہوں۔

میر ے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں جن میں حسن مراد ،شا زیب مرزا،سلیم البیلا،بدر خان،لکی ڈیراور خاص طور پر علی مہرکی پرفارمنس سب سے لاجواب ہے۔اس شخص میں جس قدر کوالٹی موجود ہے ۔اس کا اندازہ صرف فن شناس ہی لگاسکتے ہیں ۔ جبکہ ٹیم کے دیگر اداکاروں کے ساتھ میں پہلے سٹیج ڈرامے بھی کر چکی ہوں اور ان کے فن سے پہلے ہی آشنا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں مہرو النساء نے کہا کہ دل تو بہت کرتاہے کہ سٹیج ڈرامے میں کام کروں۔

متعدد ڈرامہ پرودیوسرز مجھے سٹیج ڈراموں میں کام کرنے پیشکش بھی کر چکے ہیں۔مگر ٹی وی کی مصروفیات کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ کے لیے وقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کلاسیکل رقص کا بڑا شوق ہے۔مگر افسوس کہ کلاسیکل رقص کا فن پاکستان سے ختم ہوتا جا رہا ہے ۔ مگر بھارت میں آج بھی کلاسیکل رقص کی جڑیں بڑی مضبوط ہیں۔ہمیں بھی کلاسیکل فن کو بچانے کے لیے اکیڈمیز درکار ہیں۔جہاں ماہر اساتذہ نوجوانوں کو کلاسیک رقص کی تربیت دیں۔

متعلقہ عنوان :