الحمراء میں کرایوں میں اضافے کیخلاف دو تین فنکار لے کر احتجاج کے نام پر ٹوپی ڈرامہ کیا گیا ‘ نجم زیدی

بدھ 31 اگست 2016 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) سینئر اداکار نجم زید ی نے کیا ہے کہ الحمراء میں کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجا ج کرنے والوں میں سے کونسے فنکار شامل تھے صرف دو تین اداکار لیکر ایک ٹوپی ڈرامہ کیا گیا ، کرائے کے نام پر احتجاج کرنے والے اصل میں وہ لوگ ہیں جو الحمراء میں خود ڈراموں کی ڈیٹس 2 سے اڑھائی لاکھ روپے میں خرید کر ڈارمے کرتے ہیں ،الحمرا کی جانب سے کرائے بڑھائے جانے پر ان کا احتجاج منطق سے باہر ہے ۔

ایک خصوصی انٹرویو میں نہوں نے کہاکہ چند کالی بھیڑوں اورالحمراء انتظامیہ کی ملی بھگت سے اصل فنکاروں کو الحمراء سے آؤٹ کردیا گیا ہے ۔اب الحمراء میں بعض نام نہاد قسمے پروڈیوسر آگئے ہیں جو بلیک منی کو وائٹ منی کرنے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الحمراء میں ہر پروڈیوسر ڈرامہ کرنے سے قبل اپنا انکم ٹیکس نمبر جمع کرواتا تھا مگر اب یہ سلسلہ ختم ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض پروڈیوسرز نے چند ڈانسروں کو بک کر کے آرٹ کے شعبے کو اپنی جاگیر بنا رکھا ہے اور انہی لوگوں کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ تباہی کے دھانے پر کھڑ اہے ۔الحمراء صرف فنکاروں کاادارہ ہے اور یہاں پر صرف فنکاروں کو ہونا چاہیے ،کاروبار کرنے والوں کے لئے الحمراء میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر الحمراء ہالز کی نیلامی تقریباً 50لاکھ روپے میں ہوئی اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ کون لوگ تھے اور ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ۔

انہوں نے ان لوگو ں کی وجہ سے فنکار غریب سے غریب ہوتاجارہا ہے اورچند پروڈیوسر دولت اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں ۔ نجم زیدی نے کہاکہ الحمراء آرٹ کونسل آرٹ اورفن کو پروموٹ کرنیو الا ادارہ تھا مگر افسوس انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث یہ بھی پرائیویٹ تھیٹر کی شکل اختیار کرگیا ہے ۔ میری ا ن سینئر اداکاروں سے درخواست ہے جو گھروں میں بیٹھ چکے ہیں اب خود کو معاشی قتل ہونے سے بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں ان کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ اسٹیج ڈرامے اورفنکاروں کو تباہی سے بچانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں اورالحمراء میں اب تک ہونے والی بد انتظامیوں کی تحقیقا ت بھی ہونی چاہیے اس سے بہت سارے گھپلے سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :