مقصود چغتائی کی کتاب ”خراج تحسین عبد الستار ایدھی“کی تقریب رونمائی (کل)ہو گی

بدھ 31 اگست 2016 12:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ممتاز ادیب ،عالمی سیاح اور صدراتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی کی نئی کتاب ”خراج تحسین عبد الستار ایدھی“کی تقریب رونمائی ( جمعرات ) یکم ستمبر سہہ پہر چار بجے لاہور پریس کلب میں منعقد وہو گی ۔

(جاری ہے)

صدارت ممتاز دانشور ،شاعرہ اور صدر جگنو انٹرنیشنل شگفتہ غزل ہاشمی ،چےئرمین تنظیم پروفیسر نذربھنڈر ،سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جہانگیر اے جھوجہ، سنےئر علم لیگی رہنما صفیہ اسحاق، ممتاز کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی ،محمد اقبال کمبوہ ، محمد یونس بھٹی ، ارشد نسیم بٹ (آسٹریلیا )ہجویری ٹائیز انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو رانا زاہد فاروق، شاہد فاروق اور شہر کی اہم شخصیات شرکت کریں گے ۔