لاہور،ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) لاہور میں فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزم دھر لئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں انیلہ عرف دیبا، تنویر اور سہیل عارف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزموں کے قبضہ سے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :