گوجرانوالہ کے سول ہسپتال میں سیکورٹی گارڈز کا تیماردار وں پر تشدد

بدھ 31 اگست 2016 12:00

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) گوجرانوالہ کے سول ہسپتال میں مریضوں کے ورثا اور سیکورٹی گارڈز کے درمیان وارڈ میں داخل ہونے کے تنازعہ پر مکوں ، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزدانہ استعمال ہوا۔پولیس نے جھگڑے کے الزام میں 10ورثاء کو حراست میں لے لیا۔ سول ہسپتال میں امجد نامی شخص کی والدہ وارڈ نمبر 5 میں داخل تھی۔

(جاری ہے)

تیمار داری کے لئے انکے رشتہ دارہسپتال آئے جہاں اندر داخل ہونے کے تنازعہ پر سیکیورٹی گارڈز اور مریض کے ورثا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

ہسپتال کے تمام سیکورٹی گارڈز جمع ہو گئے اور دونوں طرف سے تھپڑوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے بعد سیکورٹی گارڈز نے ڈنڈے نکال لیے اور اور جھگڑا کرنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 10ورثاء کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔